مصر نے شاہ سلمان کے پانچ روزہ دورے کے دوران اعلان کیاتھاکہ وہ بحراحمرمیں واقع دو جزائر اپنے اتحادی سعودی عرب کو سپرد کردیا ہے جس سے بہت مصر شہری بہت ناراض ہوگئے ہیں اورانہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی
ظاہر کی ہے۔
مصری حکومت نے سنیچر کے روز بیان جاری کرکے کہا تھاکہ دونوں ملکوں نے اپنی بحری حدود کا تعین کرنے کا معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق تیران اورصنافیر جزائر سعودی عرب کو مل گئے ہیں۔
اس عمل میں چھ سال کا وقت لگا ہے۔